محمد فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں

fiaz bhatti

محمد فیاض بھٹی نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا


پی ٹی آئی کے پی پی 163 لاہور سے ٹکٹ ہولڈر محمد فیاض بھٹی نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد فیاض بھٹی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میری سوچ تھی کہ شاید پارٹی مفاہمت کا راستہ اختیار کرے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر گرفتار

ریاستی اداروں کے ساتھ بڑھتی ہوئی خلش کو کم کرنے کے بجائے پارٹی اب بھی اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس بیانیے کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، اس لیے میں نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔


متعلقہ خبریں