پاکستان کپ میں قومی کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کرلیں۔
حنین شاہ کی عمدہ بولنگ کی بدولت لاہور بلیوز نے فیصل آباد کو 94 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، 242 رنز کے تعاقب میں فیصل آباد کی ٹیم 36.2 اوورز میں 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فہیم اشرف 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد فیضان 30 رنز بناسکے۔
حنین شاہ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے علی شان، آصف علی، محمد سلیم، محمد عرفان خان، محمد ہریرا، ارہم نواب کو پویلین کی راہ دکھائی۔
لاہور بلیوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 241 رنز بنائے تھے، عمر صدیق 48 اور جنید علی 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
فیصل آباد کی جانب سے فہیم اشرف نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد علی اور انرہم نواب ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
Maiden five-wicket haul in his fourth List A appearance! 🔥
Hunain Shah registers 6️⃣-2️⃣6️⃣ in Lahore Blues’ 92-run win over Faisalabad 🌟#PakistanCup | #FSDvLHRB pic.twitter.com/gpscv9csMz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2023