نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش موبائل وین ویڈیو کی اصل حقیقت واضح کر دی

Nadra

2023 میں کتنے بچوں کی پیدائش کا اندراج ہوا؟ نادرا نے بتا دیا


ترجمان نادرا نے سوشل میڈیا پر زیرگردش  نادرا موبائل رجسٹریشن وین کی ایک وڈیو کے بارے میں اصل حقائق بیان کرتے ہوئےکہا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن وین دور دراز علاقوں کی سماجی اور سیاسی شخصیات کی درخواست پر اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر مختلف علاقوں میں جا کر رجسٹریشن کرتی ہیں اور شناختی کارڈ بناتی ہیں۔

انٹربینک میں ڈالر2 روپے30پیسےمہنگا

مذکورہ وڈیو چار ماہ پرانی ہے جس میں 20 جولائی 2023 کو مقامی لوگوں کی درخواست پر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع اتحاد ٹاؤن کے خیبرچوک کے نزدیک ایک عمارت میں کھڑی نادرا موبائل رجسٹریشن وین کو دکھایا گیا ہے۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ حقیقت میں یہ دن کا وقت ہے اور خراب موسم کے پیش نظر اس گاڑی کو نزدیکی عمارت میں پارک کیا گیا۔

ذکا اشرف اور شاہد آفریدی کے درمیان اہم ملاقات

اس موقع پر 6 افراد کے شناختی کارڈ کی تجدید کی کارروائی مکمل کی گئی جس میں مرد اور خواتین دونوں شامل تھے۔ اس دوران گشت پر موجود پولیس عملہ وہاں پہنچ گیا اور انہوں نے نادرا عملے سے گاڑی کی موجودگی کا سبب دریافت کیا۔

نادرا عملے کے تسلی بخش جواب کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے چلے گئے۔نادرا کے وضاحتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن وین میں جی پی ایس ٹریکنگ سسٹم موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے ان کی لوکیشن سے متعلق تمام معلومات مل جاتی ہیں جن کی روشنی میں عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

عوام کو آسان اقساط پر سمارٹ فون فراہم کرینگے،عمر سیف

ترجمان نے کہا کہ نادرا ایک قومی ادارے کی حیثیت سے غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا انخلا یقینی بنانے کے لئے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر اپنے قومی فرائض بھرپور طریقے سے ادا کر رہا ہے تاہم بعض شرپسند عناصر حکومت کی طرف سے چلائی جانے والی مہم کے خلاف پروپیگنڈہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو پاکستان کے قومی مفاد کے منافی ہے اور مذکورہ وڈیو بھی اسی مذموم پروپیگنڈہ کی ایک مثال ہے۔

اس وڈیو پر جو تبصرے کئے جا رہے ہیں وہ یکسر غلط اور حقائق کے برعکس ہیں اور انتہائی غیرذمہ دارانہ طرزعمل کی عکاسی کرتے ہیں۔

ورلڈکپ 2023 :پاکستان کو نیوزی لینڈ سے میچ کتنے رنز سے جیتنا ضروری ہے؟صورتحال واضح

ترجمان نے مزید کہا کہ نادرا ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے اصل حقائق کو منظرعام پر لانا اور عوام کو درست معلومات فراہم کرنا اپنا فرض سمجھتا ہے جس کے پیش نظر اصل حقائق بیان کر دئیے گئے ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں