گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کمی

Ghee

برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں حیرت انگیز کمی


ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، 2ہفتے کمی کے بعد تیسرے ہفتے پھر سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا۔

گھی کی فی کلو قیمت میں سات روپے کمی ہو گئی ہے، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.71فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.88 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی۔

ایک ہفتے میں 12اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 سستی ہوئیں، اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 34روپے اضافے سے165روپے فی کلو پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 50پیسےکا ہو گیا

پیاز کی قیمت میں 25روپے اضافہ ہوا جس فی کلو قیمت  123روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

زندہ مرغی کی اوسطا قیمت میں ہفتہ میں 37روپے اضافے سے قیمت 349روپے فی کلو تک پہنچ گئی، رپورٹ کے مطابق چائے کی پتی، چینی ،چاول، دودھ، لہسن،آلو، انڈے بھی رواں ہفتے مہنگے ہوئے۔

رواں ہفتے ایل پی جی گھریلو سلنڈر 33روپے کمی سے 3125روپے کا ہوگیا، ایک ہفتے میں گھی7 روپے کمی سے 522روپے فی کلو کا ہوگیا۔

دال مونگ، دال مسور،دال چنا، ماش،کیلا، گڑ اور آٹے کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی۔


متعلقہ خبریں