اسلام آباد پولیس اہلکاروں نے افغان مہاجرین کا سامان چوری کر لیا، تحقیقات کا آغاز


اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے افغان مہاجرین کا سامان چوری کر لیا، جس پر اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد سے بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، غیر قانونی مقیم باشندوں نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن افسر اور اے ایس آئی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کا سامان واپس نہیں کیا ہے۔

افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو سبوتاز کرنے کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شالیمار اورافسران نے افغان باشندوں کا سامان واپس نہیں کیا،ایس ایس پی آپریشنز نے شکایات کا نوٹس لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت ایڈمن افسر اور متعلقہ اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز 19 افغان باشندوں کو تھانہ شالیمار سے طورخم روانہ کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں