نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کے پاکستان کیخلاف خلاف میچ کے لیے دستیاب نہ ہونے کا امکان ظاہر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن انگوٹھے کی انجری سے نجات نہیں پا سکے، جس کی وجہ سے وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کا حصہ نہیں بن سکے ۔
ورلڈکپ، فخر زمان کا تیسرابڑا چھکا، زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے پاکستانی بیٹر
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف میچ کے موقع پران کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد یہ طے کیا جا سکے گا کہ وہ پاکستان کیخلاف کھیلیں گے یا نہیں ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ کین ولیمسن نے نیٹ پر دو روز بیٹنگ کی تاہم ابھی بھی وہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے۔
ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کو شکست، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن
یاد رہے کہ آج کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں عبرتنا ک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پاکستان اور نیوز ی لینڈ 4 نومبر کو بنگلورو میں آمنے سامنے ہونگے، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہے گی، ہارنے والی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھ جائینگی۔