پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبریں ، ترجمان وزارت پٹرولیم کا موقف آگیا


پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبریں، ترجمان وزارت پٹرولیم کا موقف آگیا

وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی گیس قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر بدھ سے ہواہے، پچھلی تاریخوں سے گیس کی قیمتیں نافذ العمل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کے نافذالعمل ہونے سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔

ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ قیمتوں کا اطلاق پچھلی تاریخوں سے ہو رہا ہے۔اس طرح کی خبریں گمراہ کن ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوا ہے۔

پنجاب بھر میں سموگ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

دوسری جانب نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ ملک کا خسارہ ختم کرنے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ضروری تھا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ گھریلو گیس کا زیادہ سے زیادہ بل 1300 آئیگا۔

ماضی میں گیس کی قیمتیں بتدریج بڑھائی جاتیں تو آج ہمیں اتنا زیادہ اضافہ نہ کرنا پڑتا۔ مجبوری کے تحت ملکی مفادات میں یہ فیصلہ کرنا ضروری تھا۔

معروف بھارتی اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں

ہم نے گھریلو صارفین میں سے 57 فیصد کا بنیادی ٹیرف نہیں بلکہ 400روپے کا فکسڈ چارج لگا دیا تاکہ 57 فیصد عوام پر بوجھ نہ پڑے، اس کے بعد ان کا زیادہ سے زیادہ بل1300آئے گا، اس سے زیادہ کسی کا نہیں آئے گا۔

اس کے علاوہ دیگر صارفین کا ٹیرف ان کے استعمال کے مطابق بڑھتا جائے گا، تندور کے لیے گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں