آل پاکستان مسلم لیگ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن election commision

سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) ڈی لسٹ کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، جماعت کا اب کوئی وجود نہیں، اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دیں

آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے، دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست میں اے پی ایم ایل نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔


متعلقہ خبریں