سپریم کورٹ بار کے انتخابات ، عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت صدر منتخب


سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ، جس کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 1706 ووٹ لیکر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جبکہ حامد خان گروپ کے میاں عبدالقدوس نے 1242 ووٹ حاصل کئے۔

کل 3756 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، سیکرٹری کی سیٹ کیلیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی عمران سید  1447 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن نےا ختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نوٹیفکیشن واپس لے، سپریم کورٹ بار

غیر حتمی نتائج کے مطابق کل 17 سیٹوں میں سےعاصمہ جہانگیر گروپ نے صدر، سیکرٹری سمیت 13 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد گروپ نے 17 میں سے 4 سیٹیں حاصل کیں۔

حامد خان گروپ کے ایڈیشنل  سیکٹری شہباز کھوسہ ، نائب صدر پنجاب کامیاب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے ایگزیٹیو کمیٹی کے دو ممبران نے بھی کامیابی حاصل کی۔


متعلقہ خبریں