کیپٹن(ر) محمد خرم آغا وزیر اعظم کے سیکرٹری تعینات

وزیر اعظم حلف

اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے کیپٹن خرم آغاکو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 22کے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے کیپٹن محمد خرم آغا کو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تحریری احکامات جاری کر دیے۔خرم آغا اس سے پہلے سیکرٹری مواصلات کے طور پر کام کر رہے تھے۔

چند روز قبل ڈاکٹر توقیر شاہ نے ورلڈ بینک میں تعیناتی کی وجہ سے عہدے سے استعفی دیاتھا۔


متعلقہ خبریں