پاکستان تحریک انصاف سے کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنے کا سسلسلہ تاحال جاری، مزید ساتھی پارٹی کو خیرباد کہہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے لیہ سے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری یاسر عرفات نے ملاقات کی
اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ لیہ سے سابق ضلعی وائس چیئرمین بیت المال مہر ظفر اقبال گروا نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنمائوں کوخوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کے مفلر پہنائے۔
جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں
اس سے قبل تحریک انصاف کے سابق رہنما غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت ہوگئے ہیں۔ انہوں نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے دوران ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔