اڑان کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

ڈالر سستا

انٹر بینک میں دوسرے کاروباری روز کےاختتام پرڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کی قیمت 280 روپے 95 پیسے سے بڑ ھ کر 281 روپے 47 پیسے کی سطح پر بندہوئی۔

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

آج صبح کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 281 روپے 25 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر 38 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 


متعلقہ خبریں