چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پہلی بار تصویر منظر عام پر آ گئی

pti

 پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پہلی بار تصویر منظر عام پر آ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ایک پولیس افسر گاڑی میں موجود ہے، ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ اس کی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ سیلفی ہے۔

وی نیوز کے مطابق عمران خان کے ساتھ اس تصویر میں دیکھے جانے والے پولیس آفیسر قاسم خان نیازی ہیں جو اسلام آباد میں ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی قاسم نیازی آج کل قیدیوں کی جیل منتقلی کی ڈیوٹی پر تعینات ہیں اور جوڈیشل گارڈ کے انچارج ہیں۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل گارڈز ملزمان کی نقل و حرکت کے دوران ان کے ساتھ ہی رہتے ہیں اور یہ تصویر کب لی گئی اس حوالے سے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم مبینہ طور پر یہ تصویر عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران لی گئی ہے۔

 


متعلقہ خبریں