اسرائیل ، حماس لڑائی ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دوگنی ہونیکا خدشہ

crude oil

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں دوگنی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ 

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ چند روز میں خام تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرسکتی ہے، کم اور درمیانی شدت کے علاقائی خلل کی صورت میں بھی تیل کی عالمی قیمت 102سے 121 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی

عالمی بینک نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے مرکزی ممالک نے سپلائی کم کر دی تو 1970 کی دہائی والی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔ یوکرین جنگ اور اب غزہ  جنگ سے اجناس کی مارکیٹ کے لیے دوہرا جھٹکا ہو گا۔

 خیال رہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 87 اعشاریہ 84 ڈالر جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی فی بیرل قیمت 82 اعشاریہ 69 ڈالر فی بیرل ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں