بھارتی اداکارہ نے خودکشی کرلی


جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے خودکشی کرلی، وہ اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ رینجوشا مینن کی لاش تھرونینتھاپورم میں پنکھے سے لٹکی پائی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے شوہر اور اداکار منوج کے ساتھ اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔

یہ بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ رینجوشا مالی پریشانی کے باعث شدید ذہنی دباؤ میں بھی تھیں۔

پولیس نے ابتدا میں موت کو خودکشی قرار دیا ہے، تاہم اس کے محرکات جاننے کےلیے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایک اور ملیالم اداکار ارپنا نائر نے خودکشی کرلی تھی۔


متعلقہ خبریں