قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفی دینے کی وجہ بتا دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کیلئے مستعفی ہوا ہوں،اگر کمیٹی مجھے قصور وار نہیں پاتی تو چیف سلیکٹر کت عہدے پر ذمہ داریاں دوبارہ نبھاؤں گا۔
دوسری جانب ترجمان پی سی بی کہنا ہے کہ ادارہ اس تحقیقات کے دوران انضمام الحق کے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دینے کے فیصلے کو سراہتا ہے اور تسلیم کرتا ہے۔
سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور رواں ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔
