کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 38 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب یورو ایک روپے مہنگا ہونے کے بعد 298 روپے ، برطانوی پاﺅنڈ 50 پیسے بڑھنے کے بعد 343.50 روپے پر بند ہوا ہے۔
اسی طرح اماراتی درہم 30 پیسے اضافے کے بعد 79.50 روپے اور سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 75.90 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔