چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا وقت قریب ہے، سب کو مل کر منصفانہ اور شفاف الیکشن یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران اور پنجاب کابینہ نے شرکت کی ، اجلاس میں انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات اور پنجاب حکومت کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنر نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی تیاریوں سے نالاں
اجلاس میں انتخابات کے لیے سکیورٹی انتظامات پر بھی بریفنگ دی گئی ، اس کے علاوہ انتخابات کے پرُامن، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، انتخابات کے سلسلے میں نگران پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کے لیے فوکل پرسن مقرر کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات جاری کر دیں
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے۔ نگران پنجاب حکومت کو فری اینڈ فیئر الیکشن کے لیے مکمل سپورٹ کریں گے، پنجاب حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، 30 نومبر تک حلقہ بندیوں کا مرحلہ مکمل ہو جائے گا۔