داغستان ، تل ابیب سے آنیوالے طیارے پر مشتعل افراد کا دھاوا ، اسرائیلی شہریوں کو تلاش کرتے رہے


داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں ہزاروں مظاہرین سکیورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت ماکاچ کلا  ائیرپورٹ میں داخل ہو گئے اور اسرائیل سے آنے والے روسی طیارے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

اسرائیل جارحیت، لندن اور نیویارک میں لوگ فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے

مظاہرین نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سے آنے والی پرواز میں صیہونی شہریوں کی تلاش میں مسافروں کے پاسپورٹ اور موبائل فون چیک کیے اوریہودی ہونے کے شبے میں ایک مسافر کو گھیر لیا۔ پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

 

 


متعلقہ خبریں