پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان


پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف سے وجیہہ قمر نے ملاقات کی، انہوں نے نوازشریف، شہباز شریف اور پارٹی منشور پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری ساجد محمود نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباددی۔

وجیہہ قمرکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔

جہانگیر ترین نے اہم وکٹ گرادی

ملاقات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں