ترجمان وزارت صحت کے مطابق اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں کے سربراہان کی بھرتی ریکروٹمنٹ رولز کے مطابق ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں ترجمان وزارت صحت نے ہسپتال کے سربراہان کی بھرتی سے متعلق خبروں پر رد عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مروجہ طریقے کار کے مطابق سختی سے عمل کیا جائے گا۔
پمز ہسپتال میں نئی ایم آر آئی مشین لگا دی گئی
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ وفاقی وزیر صحت کی سربراہی میں 25 اگست 2023 ایک اجلاس میں ہوا تھا۔ حکومت بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ پر سختی سے عمل کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
وزارتِ صحت نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات پر دھیان نہ دیں۔ کوئی غیر مصدقہ اطلاع اور مہم ہمیں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے مشن سے نہیں روک سکتیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت صحت عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے بہترین امیدواروں کے انتخاب کا عزم رکھتی ہے۔
پمز میں نیشنل کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزارت صحت نے پمز اور پولی کلینک ہسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی پی ایس 21 ) کی پوسٹ کیلئے وزارت دفاع سے پاکستان آرمی میڈیکل کور سے مساوی گریڈ کے آفیسرز کی 3 سال کیلئے تعیناتی کی درخواست دی ہے۔