غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، اسرائیلی وزیر اعظم

Netanyahu

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلسل بمباری کے بعد اسرائیلی فورسز غزہ میں داخل ہو گئی ہیں اور زمینی آپریشن غزہ کے شمالی علاقوں میں شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کریں گے، روس

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ جنگ کے دوسرے مرحلے میں زمینی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہماری جنگ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس انسانیت کا دشمن ہے اور آنے والے دنوں میں حملوں میں مزید جدت لائیں گے۔ فرانس، برطانیہ، اٹلی سمیت ساری دنیا ہمارے ساتھ ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ کے رہائشی وہاں سے نکل کر دوسرے علاقوں کا رخ کریں کیونکہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔


متعلقہ خبریں