ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہو گیا ہے تاہم اب بھی امید کی ایک کرن باقی ہے۔
پاکستان تین میچ جیت کرسیمی فائنل کھیل سکتی ہے، لیکن اس کیلئے دوسری ٹیموں کی مدد کی بھی ضرورت ہے۔ منگل کو پاکستان کا ساتواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہو گا۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے بنگلہ دیش کو ہر صورت شکست دینا ہو گی، اس کے علاوہ آسٹریلیا کو اگلے چار میں سے تین میچ ہارنا ہوں گے۔
ورلڈ کپ 2023، آج 2میچز کھیلے جائیں گے
ممکنہ طور پر اگر نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو شکست دے دے، بنگلہ دیش، نیدر لینڈ، بھارت انگلینڈ کو، سری لنکا افغانستان کو، نیوزی لینڈ جنوبی افریقا، بھارت سری لنکا اور افغانستان نیدر لینڈ کو شکست دے۔ تو اسی صورت میں پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، اگر مگر کی یہ صورتحال اگرچہ آسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں۔