وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد مارا گیا، 2 اہلکار شہید


خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت مارا گیا جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود برآمد ہوا۔ دہشت گرد فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے سروکئی میں فورسزکی گاڑی دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبد الکریم شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی خبریں محض افواہ ہیں، نگراں وزیر خزانہ کے پی

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ موجودد ہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں