سری لنکا کی انگلینڈ کیخلاف جیت، پاکستان چھٹے نمبر پرچلا گیا

ورلڈکپ، جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں پاکستانی کوچز قومی ٹیم کا خفیہ ہتھیار؟

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی ہے جس کے بعد وہ قومی ٹیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

سری لنکا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 157 رنز کا ہدف 26ویں اوور میں حاصل کرکے ٹیم کے رن ریٹ میں بھی قابلِ ذکر اضافہ کردیا۔

یوں سری لنکن ٹیم بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہوگئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو پہلے نمبر پر بھارت، جنوبی افریقا دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، سری لنکا پانچویں جب کہ پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں