سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت

گذشتہ دو روز کی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 350 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2486 روپے اضافے سے ایک لاکھ 81 ہزار 198روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر اضافے سے 1990 ڈالر فی اونس ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp