نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو انتخابی مہم کے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کردی

نواز شریف

نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے،برطانیہ کے بعد امریکی و روسی میڈیا کی بھی پیشگوئی


پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آئندہ ہفتے سے اپنی سیاسی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔ 

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو انتخابی مہم کے لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی ہے، انتخابی مہم کے تحت سابق وزیراعظم عوام کو متحرک کرنے کے لیے جلسے کریں گے۔

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ سنا دیا

پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے صوبائی تنظیموں کو جلسوں کے شیڈول انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کیں  ہیں۔

صوبائی تنظیموں کی جانب سے سربراہ ن لیگ کو اپنے اضلاع میں جلسے کرنے کی دعوت گئی ہے۔ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے نواز شریف کو قصور میں پہلا جلسہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا تنظیم کی جانب سے قائد ن  لیگ کو مانسہرہ میں جلسہ کرنے کی بھی دعوت دی گئی ہے ۔

نواز لاڈلے کیلئے ریلیف باقیوں کیلئے سختی ہے ، پرویز الہیٰ

اس کے علاوہ  نواز شریف سندھ اور بلوچستان کے دورے بھی کریں گے جبکہ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز الگ الگ علاقوں میں جلسے کیا کریں گے۔


متعلقہ خبریں