سونا 750 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 8 ہزار 450 ہو گئی

سونا (gold )

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر گھٹ کر 1970 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 750 روپے سستا ہو گیا۔

ملک میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 750 روپے گھٹ کر 208450 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 643 روپے گھٹ کر 178712روپے ہو گئی۔

سونا 150 روپے سستا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8350 ہو گئی

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ منگل کوفی تولہ سونا 400 روپے سستا ہو گیا تھا جبکہ عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالر کی کمی کے بعد سونے کے ایک اونس کی قیمت 1975 ڈالر ہو گئی تھی ۔


متعلقہ خبریں