ووٹ کے اندراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں توسیع


اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، ووٹ کے اخراج اور ووٹ کی منتقلی کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، منتقلی، اخراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر 2023 تک توسیع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار

الیکشن کمیشن نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ ووٹ کے اندراج، منتقلی اور ڈیٹا کی درستگی کی 25 اکتوبر بروز بدھ آخری تاریخ تھی اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انتخابی فہرستیں منجمد کر دی جائیں گی اور اس ڈیڈ لائن کے بعد مزید ووٹوں کا اندراج یا منتقلی ممکن نہیں ہو گی۔


متعلقہ خبریں