ورلڈ کپ 2023 پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟شائقین دعائیں مانگنے لگے

pakistan team

ورلڈ کپ 2023 پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟شائقین دعائیں مانگنے لگے


ورلڈ کپ میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے جہاں افغانستان کی ٹیم ایک کے بعد ایک سرپرائز دےرہی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو بھارت پہلے ،نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر موجود ہے جب کہ شکست کے باوجود پاکستان کا نمبر پانچواں ہے، تاریخی فتح کے بعد افغانستان چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کیخلاف تاریخی جیت پر کابل میں جشن

پاکستان افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد اب بھی سیمی فائنل تک رسائی کرسکتا ہے لیکن اس کیلئے پاکستان اب مزید کسی بھی میچ میں شکست برداشت نہیں کرسکتا ۔

سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کو اپنے آخری چاروں میچز لازمی جیتنے ہوں گے، جس کے بعد گروپ اسٹیج پر پاکستان کے پوائنٹس 12 ہوں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کی افغانستان ٹیم اور پوری افغان قوم کو مبارکباد

پہلی صورت سادہ سی ہے اگر پاکستان اپنے بقیہ چاروں میچز اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیت جائے اس کے بعد آسٹریلیا اپنے بقایا 5 میچز سے 2 میچز میں شکست کھاجائے تو ایسی صورت میں پاکستان کے پوائنٹس 12 اور آسٹریلیا کے پوائنٹ 10 ہوں گے جس کے بعد پاکستان بآسانی سیمی فائنل تک پہنچ پائے گا۔

افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

اگر پاکستان اب اگلے چار میچز میں سے کوئی بھی ہار جاتا ہے تو یہ شکست پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے خطرات مزید بڑھادے گی کیونکہ پھر انگلینڈ اور بنگلادیش کے پاکستان سے فتح حاصل کرنے کے بعد پوائنٹس اوپر چلے جائیں گے، لیکن اگر پاکستان اگلے میچز میں سے ایک سے زائد میچ میں شکست کھا گیا تو سیمی فائنل تک رسائی کے سارے راستے بند ہوجائیں گے۔

points table
 

متعلقہ خبریں