عالمی ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن برقرار ہے جب کہ افغان ٹیم چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔
پانچ میچز میں سے قومی ٹیم نے دو میں جیت حاصل کی ہے جب کہ تین میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں اور قومی ٹیم کا نیٹ ریٹ منفی 0.4 ہے۔
قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے بقیہ چاروں میچز میں جیت حاصل کرنا ہو گی۔
پاکستان کا اگلا میچ 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے خلاف چنئی کے میدان میں کھیلا جائے گا۔