سندھ، سیلاب فنڈ کٹوتی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ

Money

سندھ حکومت نےسرکاری ملازمین  کو 2022 سیلاب فنڈ کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کی اگست 2022 میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کے حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے خط ارسال کردیا۔

سرکاری ملازمین کو قبل از وقت ریٹارمنٹ کا آپشن دینے پر غور

خط سیکشن افسر ایس آر ون سرمند علی کے دستخط سے جاری کیا گیا ،خط اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ اور ضلع مالیاتی افسران کو جاری کیا گیا ہے۔

خط میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت نے سرکاری ملازمین کی ریلیف فنڈ میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

عالمی بینک نے 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ پر ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے لی

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے ”سندھ فلڈ ریلیف فنڈ” قائم کیا تھا ۔

سندھ حکومت نے گریڈ 1تا 22 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیاتھا۔

 


متعلقہ خبریں