پاکستان نے سعودی عرب کے مقدس اور تاریخی شہر مدینہ منورہ میں شہری بجلی تنصیب پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
گزشتہ روزسعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا تھا کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر ڈرون حملہ کیا جس کے باعث کئی ٹرانسفارمرز بند ہو گئے۔
First images of a Houthi drone attack today that struck the power plant that feeds Islam’s second holiest site in #Madina in #SaudiArabia.pic.twitter.com/XJVWaWM0Nr https://t.co/WGm9zpzlcs
— Ahmed Quraishi (@_AhmedQuraishi) October 1, 2026
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مدینہ منورہ میں 29 ستمبر کو طیبہ بجلی تقسیم کار اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے،نبی کریمﷺ کی مسجدِ اقدس کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفراسٹرکچر پر حملہ انتہائی قابلِ مذمت اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے شدید تشویش اور دکھ کا باعث ہے،مساجدِ حرمین شریفین کا تقدس اور نمازیوں و زائرین کی سلامتی ہر حال میں یقینی بنائی جانی چاہیے۔
پاکستان نے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے فوری اور غیر مشروط خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔
🔊PR No.2️⃣7️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Strongly Condemns Attack on Civilian Power Facility in Madinah
🔗⬇️ pic.twitter.com/mvCFMckFap
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 2, 2026
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت جاری رکھے گا،حرمین شریفین کے تحفظ، سعودی عوام اور زائرین کی سلامتی کے لیے سعودی عرب کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
مسجد نبوی ﷺ کو متبادل نظام سے بجلی کی فراہمی
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل المالکی نے میڈیا کو بتایا کہ یہ حملہ 29 ستمبر بروز منگل صبح سوا 5 بجے کے آس پاس کیا گیا تھا اور اس حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے تکنیکی جائزے کے بعد حملے میں حوثیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
یمن کی سعودی اتحادی فوج کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ جس بجلی گھر کو نشانہ بنایا گیا اس سے مسجد نبوی کو بھی بجلی فراہم کی جاتی ہے جہاں اب متبادل نظام سے بجلی پہنچائی جا رہی ہے۔
ترجمان سعودی اتحادی فوج نے مدینہ پر حملے کے واقعے کو مقدس مقامات کو نشانہ بنانے اور مسلمانوں کو اشتعال دلانے کی حوثی کوششوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حرمین شریفین اور زائرین کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب حوثیوں کے زیر انتظام خبر رساں ادارے سبا کے مطابق حوثی فوجی ذرائع نے سعودی اتحاد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ قرار دیا ہے۔
حملہ تمام ریڈ لائنز کو عبور کر گیا، خلیج تعاون کونسل
خلیج تعاون کونسل کی جانب سے بھی حوثیوں کے حملے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔
— المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف (@CJFCSpox) October 1, 2026
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کا یہ مجرمانہ حملہ تمام ریڈ لائنز کو عبور کر گیا ہے۔ یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کے لیے کھلا اشتعال ہے۔ اسلامی مقدس مقامات کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی میں ایک خطرناک تجاوز ہے۔
جاسم البدیوی نے مزید کہا کہ مملکت سعودی عرب کی سلامتی اور اس کے مقدس مقامات کی سلامتی خلیج تعاون کونسل کے ممالک کی سلامتی کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔ سعودی عرب کے لیے کوئی بھی خطرہ کونسل کے تمام ممالک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔


