ن لیگ جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نا بھر سکے،شعیب شاہین

SHOIAB SHAHEEN

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے نوازشریف کی وطن واپسی اور مینار پاکستان گریٹر پارک میں جلسے پراپنےردعمل کااظہارکردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیںئر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہےکہ کل آپ نےقائد کرپشن کا جلسہ دیکھا، چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔

نوازشریف کو سب سے پہلے عدالت جانا چاہئے تھا،علی محمد خان

انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ووٹ لیکر آنے والی سیاسی جماعت کو ہٹایا گیا، مجرم اور مفرور شخص کو ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا،  نواز، شہباز نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، کل سب نے دیکھا کے بائیو میٹرک عملہ کیسے پہنچا۔

ان کا جینا مرنا، بچے، خوشی غمی سب باہر ہیں، اشرافیہ ایسے لوگوں کو اس ملک پر مسلط کرنا چاہتی ہے، یہ لوگ صرف حکومت کرنے آتے ہیں۔

نواز شریف ایسے وقت میں واپس آیا جب شیر کےشکاری کوبندکردیاگیا، ہمایوں مہمند

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نا بھر سکے، سربراہ پاکستان تحریک انصاف ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔

میں نہ کسی سے ڈرتا ہوں نہ کبھی چوری کی،ان چوروں کو نکالنے کیلئے نکلا ہوں، پرویز خٹک

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل کہا گیا کہ انتقام نہیں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پر 200 مقدمات بنا دیئے گئے۔ عوام نے چوروں کو کل مسترد کر دیا، ہماری خواتین کارکنان 6 ماہ سے گرفتار ہیں، کیا عدالتوں کو یہ ناانصافی نظر نہیں آرہی؟۔


متعلقہ خبریں