لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے جلسے کے بعد والدہ، والد، بھائی اور اہلیہ کی قبر پر حاضری دی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف جلسے کے بعد رائیونڈ گھر کی جانب روانہ ہوئے تاہم گھر پہنچنے سے قبل آبائی قبرستان میں والدہ، والد، بھائی اور اہلیہ کی قبر پر پھول چڑھائے اور دُعا مانگی۔
نواز شریف نے اپنے آبائی قبرستان میں خاندان کے دیگر مرحومین کی قبر پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف رائیونڈ میں گھر پہنچنے پر پہلے آبائی قبرستان گئے
نوازشریف کی والدہ، والد، بھائی عباس شریف کی قبروں پر حاضری، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی
نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی قبر پر گئے pic.twitter.com/BtjLyaeZAM
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) October 21, 2023
اس موقع پر نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز شریف اور اہلخانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔