نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور چلے گئے ، مریم نواز


پاکستان مسلم  لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم  نواز نے والدنواز شریف کی واپسی پر کہا کہ جسے اللہ تعالیٰ ختم نہ کرنا چاہے کوئی ختم نہیں کر سکتا۔ 

مینارپاکستان گریٹرپارک جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمریم نوازنےکہاکہ میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہوں۔ پورا پاکستان یہاں پر موجود ہے، آج یہاں تقریر صرف نوازشریف کریں گے۔

نواز شریف ایسے وقت میں واپس آیا جب شیر کےشکاری کوبندکردیاگیا، ہمایوں مہمند

انہوں نے کہا کہ نواز شریف آج پھر سے آپ کے درمیان ہوں گے، جسے اللہ تعالیٰ ختم نہ کرنا چاہے کوئی ختم نہیں کر سکتا، کسی کو ختم نہیں کیا جا سکتا جیسے یہاں کرنے کی کوشش کی گئی۔

نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور چلے گئے، اسکرین پر دیکھ رہے ہوں گے وہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی۔

ملک نوراعوان اور ناصر جنجوعہ کو نواز شریف کے طیارے سے آف لوڈکردیا گیا

انکا مزید کہنا تھاکہ نواز شریف پوری آن بان شان کیساتھ اپنے ملک، مٹی اور لوگوں میں واپس آر ہے ہیں،یہ نہیں پتا تھاکہ مسلم لیگ ن کے شیروں کیلئے یہ میدان بھی چھوٹا پڑ جائے گا۔


متعلقہ خبریں