ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 129روپے کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 626 روپے ہے۔
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 992 ڈالر فی اونس ہے۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا تھا۔