نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ارومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے ملک و قوم و امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے غزہ کے مظلوم لوگوں کے حق میں خصوصی دعاکی۔
شیخ رشید بھی نجی ٹی وی پروگرام میں منظر عام پر آگئے
قبل ازیں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ارومچی کی تاریخی یینگ ہینگ گرینڈ بازار مسجد کے امام اور سنکیانگ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کے ڈین عبدالرقیب تومل نیاز سے ملاقات کی۔
علاوہ ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ دورہ چین مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے ۔ اور مچی کے ہوائی اڈے پر چینی اعلی ٰحکام اور پاکستانی سفارتی عملے نے رخصت کیا۔