سنٹرل کنٹریکٹ میں 5 کھلاڑیوں کا اضافہ ، سرفراز احمد کی کیٹیگری تبدیل کردی گئی

پی سی بی

سابق کپتان سرفراز احمد سینٹرل کنٹریکٹ میں ڈی سے بی کیٹیگری میں شامل جبکہ انکے علاوہ 5 کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹس میں جن 5 کرکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں ابرار احمد (سی کیٹگری) نعمان علی (سی کیٹگری) طیب طاہر (ڈی کیٹگری) عامر جمال (ڈی کیٹگری) اور ارشد اقبال ( ڈی کیٹگری) میں شامل ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی 4 ٹاپ ٹیموں کا بتا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سرفراز احمد کی سینٹرل کنٹریکٹ میں کیٹگری تبدیل کرتے ہوئے (بی) میں شامل کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے جس میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کرکٹرز کی کارکردگی کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں