سونے کی قیمت میں 2200 روپے اضافہ

Gold

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے کا ہو گیا

دس گرام سونے کی قیمت میں 1886 روپے اضافے کے بعد قیمت 1 لاکھ 78 ہزار 755 روپے ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں