اسلحہ ڈیلرز اور شہریوں کے مطالبے پرآرمز رولز 2023 کے تحت اسلحہ لائسنس کی فیسوں میں 85 ہزا روپے کی بڑی کمی کر دی گئی۔
ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہو گیا
نگران پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی درخواست پر فیسوں میں کمی کی، نگر ان پنجاب حکومت نے اسلحہ کی فی گولی پر ٹیکس دس روپے سے کم کر کے 2 روپے کر دیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نادرا کے ساتھ مل کر اسلحہ لائسنس کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے والوں کو کسی بھی سرکاری دفتر نہیں جانا پڑے گا۔
درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
دوسری جانب ترجمان محکمہ خزانہ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نئے آرمز رولز 2023 لاگو کرنے جارہا ہے۔
دریں اثنا تر جمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ایسے تمام افراد جن کو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے نئے اسلحہ لائسنس کے اجراء یا اسلحہ لائسنس میں ترمیم کی منظوری دی ہوئی ہے وہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کر کے اپنا پراسیں جلد از جلد مکمل کروالیں۔
چکی کے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں 3روپے کی کمی
فیس جمع نہ کروانے اور پراسیس نہ کروانے والوں کونئے منظور شدہ اسلحہ لائسنس پرنئے آرمز رولز کے مطابق واجبات ادا کرنا ہوں گے۔