چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی ہاتھا پائی کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
سپریم کورٹ گیٹ کے باہر شہری اور شیر افضل مروت کے درمیان مارکٹائی کا واقعہ پیش آیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص وکیل شیر افضل مروت کے ساتھ گتھم گتھا ہے۔
پرویز خٹک اپنی سیاسی جماعت متعارف کروا رہے ہیں، وکیل شیر افضل مروت
شہری کو شیرافضل کے علاوہ ایک اور شخص اور ساتھ کھڑا ایک وکیل بھی تھپڑ اور لاتیں مار رہا ہے، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں نے مداخلت کرکے بیچ بچاؤ کرا دیا۔
لڑائی کے حوالے سے شیر افضل مروت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری نے مجھے بلاوجہ گالی دی، میں اس شخص کو نہیں جانتا تھا۔ شیر افضل مروت مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ روانہ ہو گئے۔
عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کی سپریم کورٹ کے باہر لڑائی ۔۔ موقع پر موجود پولیس اہل کاروں کا کہنا ہے کہ لڑائی پولیس اہل کار سے ہوئی جو سادہ کپڑوں میں تھا @sherafzalmarwat pic.twitter.com/XKHuP3ML37
— Qamber Zaidi (@qamberzaidii) October 19, 2023