اسرائیل کی یکطرفہ امداد ، امریکی محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا


امریکی محکمہ خارجہ کے عہدیدار نےاسرائیل کی یکطرفہ امداد پر احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ میں پولیٹیکل ، ملٹری افیئرز کے ڈائریکٹر جوش پال نے اپنے لنکڈ ان اکائونٹ پر جاری کئے گئے استعفیٰ میں لکھا ہے کہ ان کے لئے امریکی حکومت کی اسرائیل کو مسلسل فوجی امداد کی فراہمی کی پالیسی سے اتفاق ممکن نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت گزشتہ دہائیوں میں کی گئی غلطیوں کو پھر دہرا رہی ہے اور وہ مزید اس عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی 60 ہزار ای میلز چوری

جو ش پال جنہوں نے امریکا کے لیے ہتھیاروں کی منتقلی کے شعبے میں بھی کام کیا ہے، نے کہا کہ و ہ مشرق وسطیٰ میں تنازعہ کے ایک فریق کو زیادہ ہتھیار فراہم کرنے کی حمایت میں مزید کام نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری تھی کہ ہم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتے لیکن ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے ۔ واضح رہے کہ امریکا اسرائیل کو سالانہ 3 ارب 80 کروڑ ڈالر سالانہ سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں