چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کیلئے لائی جانے والی سائیکل اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے روک لی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے سائیکل مہیا کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ جیل ایس او پیز کے تحت وہ سائیکل کے حقدار ہیں۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل فراہم کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔
سائفر کیس، اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم نہ کی جاسکیں
عدالت کی طرف سے درخواست کی منظوری کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی ورزش کیلئے سائیکل اڈیالہ جیل پہنچا دی گئی، تاہم سپرنٹنڈنٹ نے تحریری عدالتی فیصلہ تک سائیکل کی فراہمی سے روک دیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عدالت کا تحریری فیصلہ آنے تک سائیکل جیل کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائیکل سے متعلق درخواستِ پر سماعت 23 اکتوبر کو کریں گے۔