کیا موٹرز نے قیمتوں میں کمی کے بعد کسٹمرز کے لیے ایک اور پرکشش آفر متعارف کرا دی ہے۔
نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق کار ساز کمپنی کی طرف سے مخصوص ماڈلز کی بکنگ کرانے پر رجسٹریشن پر خصوصی کیش بیک دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایم جی موٹرز کا ایسنس گاڑی کی قیمت میں 6 لاکھ روپے کمی کا اعلان
رپورٹ کے مطابق کمپنی کی گاڑی پیکانٹو کی رجسٹریشن پر کسٹمرز کو 50ہزار روپے، سپورٹیج کی رجسٹریشن پر ڈیڑھ لاکھ روپے اور سورینٹو کی رجسٹریشن پر 2لاکھ روپے کیش بیک دیا جائے گا۔
یہ آفرمحدود مدت کے لیے ہے جس کی معیاد 30نومبر کو ختم ہو جائے گی۔
ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم 2024 متعارف
یاد رہے کہ ڈالر سستا ہونے کے بعد کیا موٹرز پہلی کار ساز کمپنی ہے جس کی طرف سے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 5لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔