پاکستان کا ہتھیاروں کے نظام ابابیل کا کامیاب تجربہ


پاکستان نے بدھ کو ہتھیاروں کے نظام ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیاہے،میزائل سسٹم کے تجربے کا مقصد اپنے ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اس تجربے کا مقصد کامختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ذیلی نظاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔

میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا اور فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس کی آپریشنلائزیشن کے ذریعے خطے میں اسٹریٹجک استحکام کو بڑھانا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جنرل ساحر شمشاد مرزا، سٹریٹجک پلانز ڈویژن اور سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر افسران، سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اس کامیاب تجربے میں تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔ صدرمملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔

 


متعلقہ خبریں