فلسطینی فنکارہ دلال ابو آمنہ کو غزہ میں جنگ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرنے پر اسرائیل میں گرفتار کر لیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق دلال ابو آمنہ نے سوشل میڈیا پر ’لا غالب اِلا اللّٰہ‘ (اللّٰہ کے سوا کوئی فاتح نہیں) کے الفاظ کا اسٹیٹس لگایا تھا۔ اسرائیلی شہر الناصرہ کی مجسٹریٹ عدالت نے فلسطینی فنکارہ دلال ابو آمنہ کی گرفتاری کی مدت میں توسیع کر دی ہے۔
دلال ابو آمنہ کی وکیل عبیر بکر نے بتایا ہے کہ ان کی مؤکلہ سے ابھی تک تفتیش جاری ہے، ان سے متعلق کوئی باقاعدہ سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کا غزہ کے لوگوں کو پناہ دینے کا اعلان
عرب میڈیا کے مطابق 40 سالہ دلال ابو آمنہ کی گرفتاری پیر کے روز ہوئی، ان پر سوشل میڈیا پر غزہ جنگ کے حوالے سے قابلِ اعتراض مواد نشر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
دلال ابو آمنہ 2 بچوں کی ماں اور تربیت یافتہ نیورو سائنسدان بھی ہیں جو فلسطین کے بارے میں حب الوطنی پر مبنی گانوں کے لیے مشہور ہیں۔