پٹرول اور امریکی ڈالر مزیدسستا ہو گا، بڑی پیش گوئی


پٹرول اور امریکی ڈالر کی قیمتوں میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی گئی۔ 

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عاطف احمد نے کہا کہ اگر حماس اسرائیل جنگ رکتی ہے تو اس سے عالمی منڈی میں پٹرول کا ریٹ ایک مرتبہ پھرپچاس ڈالر فی بیرل کے درمیان آجائے گا۔

اس کے علاوہ امریکی کرنسی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالرانٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مزید سستاہوگا۔

مسلسل کمی کے بعد ڈالر مہنگاہوگیا

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث مافیاز کی لسٹیں تیارکرلی گئیں ہیں اوران کیخلاف جلد بڑی کارروائی ہونے جارہی ہے۔

دوسری طرف عوام اور تاجروں نے سروے میں پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی اور معاشی حالت میں بہتری کا کریڈٹ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سمگلنگ رکوائی اور ڈالر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔


متعلقہ خبریں