عالمی بینک نے پاکستان کو 15 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی

world bank

عالمی بینک نے پاکستان کو انرجی سیکٹر منصوبے کیلئے 15 کروڑ ڈالرز فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔

دستاویزات کے مطابق انرجی سیکٹر منصوبے کیلئے پاکستان کو 13 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بطور قرض ملے گا، عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر بطور گرانٹ بھی فراہم کرے گا۔

پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

منصوبے کا مقصد توانائی شعبے کی کارکردگی میں بہتری اورتحفظ ہے، پروگرام کے تحت کمرشل، انڈسٹریل اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔

منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ 291 ارب 65 کروڑ روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق توانائی بچت کرنیوالی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، توانائی شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں