سعودی ریال کی قیمت 73.62 روپے ہو گئی


پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، سعودی ریال کے مقابلے میں بھی پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر میں سعودی ریال کے مقابلے میں 18 پیسے اضافہ ہوا ہے جس سے سعودی ریال کی قیمت 73.62 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی ریال 72.82 پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں دوران کاروبار ڈالر کی قدر میں ایک روپے 8 پیسے مزید کمی ہو گئی ہے اور ڈالر 275 روپے 75 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں